کراچی : قانون نافذ کر نے والے اداروں نے ملکی سالمیت کے ساتھ ساتھ اشتعال آ میز مواد کو شیئر کر نے والے 47 ہزارسوشل م یڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرا دیا۔
قانون نافذ کر نے والے اداروں کو شہریوں کے ساتھ ساتھ سر کاری اداروں کی طرف سے شکایات موصول ہو ئی کہ سوشل میڈیا پر 50 ہزار سے زائد ایسے اکاؤنٹس موجود ہیں جن سے حساس اداروں کے خلاف مواد کو شیئر کیا جا رہا تھا اسکے ساتھ ساتھ ان اکاؤنٹس کے ذریعے اشتعال انگیز مواد کی بھی شیئر کر نا کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے کسی قسم کا کو ئی نا خوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔
شہریوں کے ساتھ ساتھ سر کاری اداروں کی طرف سے کیجانیوالی نشاندہی کے بعد 47 ہزار 674 ایسے اکاﺅنٹس کو بلا ک کر دیا گیا ہے جو کہ حساس اداروں کے متعلق اشتعال انگیز مواد کو پھیلا رہے تھے ۔
اسکے ساتھ ساتھ ان اکاﺅنٹس سے دیگر فرقوں کے خلاف بھی نفرت انگیز مواد کو پھیلایا جا رہا تھا جس کے بعد فیس بک پر موجود 35 ہزار376 ،یو ٹیوب پر 5 ہزار890 ،ٹویٹر پر 5 ہزار 764 ،ڈیلی موشن پر7 ، انسٹا گرام پر 89 ،سنیک ویڈیو پر6 ،لائکی پر 60 ،ٹک ٹاک پر 183 کے ساتھ ساتھ دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر موجود اکاﺅنٹس کو بلاک کیا گیا ہے ۔
ان اکاﺅنٹس کوچلا نے والے قانون شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کیجا رہی ہے ، ذرا ئع کے مطابق ابھی بھی سوشل میڈیا پر ایسے دس ہزار اکاﺅنٹس موجود ہیں جہاں سے حساس اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد کو شیئر کیا جا رہا ہے۔