اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صحت کارڈ محدود افراد کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حکام کے مطابق روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر آمدن کا تعین کر کے صحت کارڈ کی اہلیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مخصوص آمدن سے نیچے افراد کے لیے صحت کارڈ کی سہولت ہوگی جس کے لیے اہل افراد کی نشاندہی کی جائے گی، صحت کارڈ صرف غریب کیلئے ہوگا۔
حکام کے مطابق روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر آمدن کا تعین کر کے صحت کارڈ کی اہلیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق کے مطابق مخصوص طبقے کو صحت کارڈ کی سہولت دینے پر بات چل رہی ہے جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ بند کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
