Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
انتخابات : الیکشن کمیشن کی صدر کو مشاورت میں شامل کرنے سے معذرت | زرائع نیوز

انتخابات : الیکشن کمیشن کی صدر کو مشاورت میں شامل کرنے سے معذرت

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر صدر مملکت کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق لکھے گئے دوسرے خط کا بھی جواب دے دیا، جو ایوان صدر کو موصول ہو گیا۔

جوابی خط سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری ایوان صدر کے نام لکھا گیا، جس میں الیکشن کمیشن نے صوبوں کے انتخابات سے متعلق ایوان صدر کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت صوبہ پنجاب و کے پی گورنرز کو خط لکھا لیکن دونوں گورنرز نے تاحال الیکشن کے لیے تاریخ نہیں دی، دونوں صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق معاملہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔