Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکی فوج نے 40 ہزار فٹ پر فضا میں نا قابل شناخت اڑن کھٹولے کو مار گرایا | زرائع نیوز

امریکی فوج نے 40 ہزار فٹ پر فضا میں نا قابل شناخت اڑن کھٹولے کو مار گرایا

واشنگٹن :امریکی لڑاکا طیارے نے ریاست الاسکا میں فضا میں اڑتے ناقابل شناخت آبجیکٹ کو مار گرایا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ناقابل شناخت شہ فضا میں40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔

امریکی صدر نے فوج کو ناقابل شناخت شہ کو مار گرانے کا حکم دیا تھا۔ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ آبجیکٹ کا مقصد اور اصلیت کا معلوم نہیں ہوسکا تاہم یہ چینی غبارے کے مقابلے میں بہت چھوٹا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ شہ کس کی ملکیت تھی۔