Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کیلئے نوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیا | زرائع نیوز

حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کیلئے نوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کیلئے نوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئندہ انتخابات سے قبل اتحادی حکومت کا ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا۔

وفاقی وزارتوں اور محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

وزارتوں اور محکموں کو گریڈ ایک سے پندرہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات فوری بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔وزارتوں، ذیلی محکموں، خودمختار اداروں اور کمپنیوں کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں.