کراچی:حملے کی تحقیقات کے لیے تین ڈی آئی جیز پرمشتمل 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب ،ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ، ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی طارق نواز بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
کے پی او پردہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اور 1رینجرز اہل کار شہید جبکہ چوتھا مقتول سینیٹری ورکر تھا۔
