Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ڈاکٹر فاروق ستار کا محترمہ فاطمہ جناح‌ اور سانحہ شہدا اردو کو زبردست خراج عقیدت |

ڈاکٹر فاروق ستار کا محترمہ فاطمہ جناح‌ اور سانحہ شہدا اردو کو زبردست خراج عقیدت

ڈاکٹر فاروق ستار کا محترمہ فاطمہ جناح‌ اور سانحہ شہدا اردو کو زبردست خراج عقیدت

کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54ویں برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر جاری اپنے بیان میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’مادرِ ملت قائد اعظم محمد علی جناح کے ہمراہ تحریک پاکستان میں بہادری اور ہمت کے ساتھ اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں، وہ خواتین کے لیے ایک بڑی مثال ہیں، ملک کیلئے مادر ملت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اردو کا حسن

دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے سانحہ شہدا اردو 1972 کو خراج عقید پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’سانحہ شہدا اردو ملکی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش اور افسوسناک سیاہ باب ہے، شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اردو زبان کی حفاظت کی۔