Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پختونخوا محکمہ خزانہ کی سرکاری ملازمین کوعید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت | زرائع نیوز

پختونخوا محکمہ خزانہ کی سرکاری ملازمین کوعید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت

پشاور : خیبر پختونخوا محکمہ خزانہ نےسرکاری ملازمین کوعید پر پیشگی تنخواہ دینےسےمعذرت کرلی
 
صوبے کے اکاؤنٹ ون میں 13 ارگب روپے موجود ہیں، تنخواہوں کے کل اخراجات 45 ارب روپے ہیں: محکمہ خزانہ
خیبرپختونخوا  کے محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کو عید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت کرلی۔

محکمہ خزانہ نے مالی مشکلات سے متعلق چیف سیکرٹری کو تفصیلی نوٹ بھجوادیا جس میں تمام تر اخراجات اور محصولات کی تفصیلات بجھوا دی گئیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی حکومت کو گزشتہ ایک سال سےمالی مشکلات کا سامنا ہے، صوبے کے اکاؤنٹ ون میں 13 ارب روپے موجود ہیں،  تنخواہوں کے کل اخراجات 45 ارب روپے ہیں، اپریل میں وفاقی حکومت سے 20 سے 25 ارب روپے ملنےکا امکان ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کی پوزیشن میں نہیں، تنخواہ اگلے مہینے کے پہلے ورکنگ ڈے میں تقسیم کرنے کی اجازت دی جائے۔

آٹے کی مد میں 20 ارب، ضروری خدمات کیلئے اسپتالوں کو 3 ارب روپے سے زائد دینے ہیں، صحت کارڈ کیلئے 4 ارب، لا اینڈ آرڈر کیلئے ایک ارب روپے اور مفت نصابی کتب کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپےکی ادائیگی کرنی ہے۔