Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اختلافات ہیں مگر!!!! فیصل سبزواری نے اندرونی کہانی بیان کردی | زرائع نیوز

اختلافات ہیں مگر!!!! فیصل سبزواری نے اندرونی کہانی بیان کردی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلاف ضرور موجود ہے مگر ہم ایک دوسرے کی رائے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ کئی مواقعوں پر مجھے دوسرے کی رائے سے اختلاف رہا اور بارہا مواقعوں پر میری بات سے اختلاف کیا گیا مگر ہم اجتماعیت کے تصور کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار سب سے سینئر ہیں اور وہ قائد نہیں سربراہ ہیں، کسی بھی معاملے کی مشاورت کے لیے ہم آپس میں بیٹھ کر مشورے کرتے ہیں اور انہیں باہمی اتفاق سے حل بھی کرتے ہیں،

کامران ٹیسوری کے ڈپٹی کنونیئر بننے کو منفرد واقعہ قرار دیتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کامران بھائی کی دیگر عہدیداران کی طرح عزت کرنا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔