Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عثمان بزدار کے والد چل بسے | زرائع نیوز

عثمان بزدار کے والد چل بسے

ڈیرہ غازی خان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وسیم اکرم پلس کے والد سردار فتح محمد بزدار انقتل کرگئے، سیاسی شخصیات نے وزیراعلیٰ پنجاب سے والد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار کے والد سردار فتح محمد بزدار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، اُن کی وفات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

سردارفتح محمد بزدار قبیلے کے سربراہ اور ممبر صوبائی اسمبلی رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی عمر خان بزدار کے مطابق ان کے والد کو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی عمر خان بزدارکا کہنا ہے کہ ان کے والد سردار فتح محمد بزدار کچھ عرصہ سے علیل بھی تھے۔عثمان بزدار کے والد علاج کیلئے دو روز قبل لاہور بھی آئے لیکن اسی روز چیک اپ کے بعدواپس تونسہ شریف واپس روانہ ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کچھ دیر بعد تونسہ کیلئے روانہ ہو ں گے جہاں وہ اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، سردار فتح کی نماز جنازہ  آج شام 4 بجے تونسہ شریف اور 7 بجے آبائی علاقے بھارتھی میں اداکی جائےگی ۔ یاد رہے کہ سردار فتح محمد تین بار رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔