ادویات کی قیمتوں میں‌ 100 گنا اضافہ، عوام پریشان

اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلڈ پریشر کی دوا ایوسار پلس کی قیمت 180 تھی اب بڑھ کر 480 ہوگئی جبکہ ناروسک، ٹرائفوج، ایڈینال میں بھی 20 سے 30 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح کچھ ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا،  ادویات  کی مہنگے داموں  فروخت نے  شہریوں  کو پریشان کردیا۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کا طوفان، عوام کے لیے ایک اور بہت بری خبر

ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافے نے شہریوں کوخالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

شہریوں نے حکمران وقت سے ریلیف کی اپیل کی ہے۔