ظفر عباس نے دعوی کرنے والے صاحب کا پوسٹ مارٹم کردیا

کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے انٹرنیٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کی جو انہوں نے جے ڈی سی دفتر کے باہر بنائی تھی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ظفر عباس یا اُن کا فلاحی ادارہ ضرورت مند گھرانوں کو راشن تقسیم نہیں کررہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے پانچ ہزار خاندانوں کی فہرست جمع کرائی ہے۔
نوجوان نے ویڈیو میں اور کیا کہا سنیں
دوسری جانب ظفر عباس نے ویڈیو بنانے والے شخص کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ صاحب جن کی آپ تصویر دیکھ رہے ہیں یا آج صبح جی ڈی سی آفس تشریف لائے اور اس سے پہلے بھی کئی بار یہاں تشریف لا چکے ہیں اور ان کے بارے میں بتاتا چلوں یہ جماعت اسلامی ، سیلانی ویلفیئراور چھیپا اور دیگر اداروں میں جاکر راشن مانگتے ہیں ان کی خود ساختہ کوئی NGO ہے اور آج بھی یہ JDC کے آفس تشریف لائیں اور 5000 راشن کا مطالبہ کیا۔
ظفر عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کو صاف انکار کردیا کیونکہ شاید انہیں علم نہیں ہے کہ پانچ ہزار راشن کے تھیلوں کی لاگت کتنی ہوتی ہے۔
