Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کون سے علاقے ریڈ زون قرار دیے گئے ہیں؟ جانیے | زرائع نیوز

کراچی کون سے علاقے ریڈ زون قرار دیے گئے ہیں؟ جانیے

کورونا وائرس کےسب سےزیادہ  تیزی  سے پھیلاو کے سبب کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے یوسی 8 اور 9 کو ریڈ زون قرار دے دیا۔

۔تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ یوسی 8 اور 9 میں مزید سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی جانب سے ریڈزون قراردیئے جانے والے علاقوں میں جمالی کالونی، گلشن13 ڈی، 13 بی اور13 بی ٹوشامل ہیں، اس کے علاوہ گلشن بلاک 4، 6اور 7 کے علاقے بھی ریڈزون میں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ان علاقوں میں کسی کوبھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گھر کا ایک فرد شناختی کارڈ کے ساتھ خریداری کے لیے نکل سکے گا۔پولیس کے مطابق ان علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی دکانیں صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک کھلیں گی، حالات قابو میں آئے تو ایک ہفتے بعد علاقہ کھول دیا جائے گا۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ یوسی 8 جمالی کالونی کی آبادی 48 ہزار سے زائد ہے، جبکہ یوسی 9 گلشن اقبال ٹو کی آبادی 47 ہزار سے زائدہے۔دوسری جانب ضلع شرقی ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں کو سیل کرنے کے لئے ابھی تک کوئی انتظامات نہیں کئے گئے اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں کی گلیاں تاحال کھلی ہوئی ہیں اور یوسی 8 اور 9 کی گلیوں سے پولیس غائب ہے۔گلشن اقبال یوسی 8جمالی کالونی میں رابی اپارٹمنٹ،گلشن اقبال 13ڈی ون اور 13ڈی تھری شامل ہیں،جبکہ یوسی 9 میں حامد اسکوئر ،گلشن بلاک3،بلاک4،بلاک6 اوربلاک 7شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے جوہر موڑ، جوہر چورنگی، ڈالمیا،گلستان جوہر اور راشد منہاس روڈ مختلف مقامات پر بند کیے گئے تھے جبکہ ڈیفنس ویو اور منظور کالونی کی گلیاں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔