حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد :‌حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 267 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 15 روپے کمی سے 187 روپے 73 پیسے پر پہنچ جائے گی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 280 روپے پر برقرار ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے آئندہ پندرہ روز کیلیے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: