Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مسجد الحرام کے راستے عربی خطاطی سے مزین دیواریں | زرائع نیوز

مسجد الحرام کے راستے عربی خطاطی سے مزین دیواریں

جدہ : مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر روشن رنگوں میں عربی خطاطی سے مزین دیواروں نے شاندار جمالیاتی ذوق پیدا کر دیا ہے۔

عربی خطاطی کے فن کی مختلف شکلوں اور نمونوں کے ساتھ ان دیواروں نے زائرین کی زبردست توجہ حاصل کرلی ہے۔

ہولی کیپیٹل سیکریٹریٹ نے مکہ مکرمہ میں محبس الجن میں کنگ عبدالعزیز سٹریٹ پر دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بنا ڈالی ہے۔ رنگ و حروف سے تخلیق کردہ فن سے آراستہ یہ دیوار مقدس ترین مقام مسجد حرام کی طرف جاتی ہے۔ کنگ عبد العزیز سٹریٹ وہ خوبصورت نظارہ پیش کر رہی ہے جو لوگوں کے ورثہ، نظریات، تاریخ اور ثقافتی پیغام کو اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔

دیوار وں پر ایک جمالیاتی پیغام ہے جو اچھے ذوق والی نظروں کو اپنی طرف مائل کر لیتا ہے۔ یہ دیواریں دستاویزی کاموں میں سے ایک کام کی نمائندگی کرتی ہیں جو خوشبو دار ماضی اور اصلیت سے متعلق ہیں۔ یہ ماضی کے تمام معانی کی حالت میں بات کر رہی ہیں