Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
راحیل شریف کا مشورہ:‌ سعودی حکومت نے سپہ سالار بدل ڈالا | زرائع نیوز

راحیل شریف کا مشورہ:‌ سعودی حکومت نے سپہ سالار بدل ڈالا

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی آرمی چیف کی تبدیلی جنرل (ر) راحیل شریف کے مشورے سے عمل میں لائی گئی ہے   کیونکہ اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ اتحاد کی باقاعدہ فوج کو تشکیل دینے سے قبل مملکت میں ایک ایسا متحرک اور نوجوان آرمی چیف چاہتے تھے جس کے ساتھ ایک جانب تو اچھا ورکنگ ریلیشن قائم ہوسکے اور دوسری جانب وہ خود سعودی افواج کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کے قابل ہو۔

روزنامہ خبریں کے مطابق خود سعودی فرمانروا بھی سابق سعودی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عید الاسلاوی کو آرام دینا چاہتے تھے کیونکہ یمن کے ساتھ جاری لڑائی میں بھی ان کی جانب سے کئے گئے غلط فیصلوں سے مملکت کے مفادات کو براہ راست نقصان پہنچا تھا جبکہ ملک میں بھی دہشگردوں بالخصوص داعش کے خلاف بروقت اقدامات اٹھانے میں وہ ناکام رہے تھے جس کی وجہ سے بہت سا جانی نقصان بھی ہوا۔

اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہ سلمان سابق آرمی چیف سے ملک میں ایک اقلیتی فرقے کے خلاف ہونے والے آپریشنز اور ان کے نتائج پر کئی بار ان کی سرزنش بھی کرچکے تھے لیکن ان کی طرف سے کسی بھی قسم کی نئی سٹریٹجی کو سامنے نہیں لایا گیا جس کے بعد بالآخر یہ فیصلہ کیاگیا کہ ان کی جگہ فہد بن ترکی کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا جس کی سفارش جنرل (ر) راحیل شریف نے کی تھی۔

سعودی شاہ کی جانب سے اس اقدام سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان معاملات میں اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ کی رائے کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اسی لئے کچھ عرصہ قبل ان کے مشورے پر ایران کو بھی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔