Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جمعہ اکیس اپریل کو کن ممالک میں‌ عید منائی جائے گی؟ جانیے | زرائع نیوز

جمعہ اکیس اپریل کو کن ممالک میں‌ عید منائی جائے گی؟ جانیے

ماہ رمضان المبارک کے 29 روزے مکمل ہونے کے بعد اسلامی ممالک سمیت دیگر ملکوں میں اکیس اپریل 2023 بروز جمعے کو عید الفطر منائی جائے گی۔

ویسے تو دنیا کے بیشتر ممالک آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ، امریکا سمیت متعدد ممالک میں اکیس اپریل کو تیسواں روزہ رکھا جائے گا۔

پاکستان میں بھی رواں سال ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کے بعد ایک ہی روز عید منائی جائے گی اور کل تیسواں روزہ رکھا جائے گا۔ مفتی پوپلزئی نے بھی بائیس اپریل بروزے ہفتے کو عید منانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے بھی اعلان کیا کہ ملک بھر کے کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اتفاق رائے سے جمعے کو روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دنیا کے کن ممالک میں جمعے کو عید منائی جائے گی؟

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیجی ممالک میں اکیس اپریل کو عید منانے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ کینیڈا میں بھی جمعہ اکیس اپریل کو عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

مسلم آف ایسوسی ایشن کینیڈا نے ماہ شوال کا چاند نظر آنے اور 21 اپریل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ماہ شوال 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کینیڈا میں بروز جمعہ 21 اپریل کو عید منائی جائے گی۔

اس کے علاوہ کویت، بحرین، یمن، شام، عراق، اردن، لبنان، فلسطین، سوڈان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد جمعے مذکورہ ممالک میں بھی عید منائی جائے گی۔