قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس میچ میں سنچری بنانے کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
19ویں بار ففٹی پلس اوپننگ شراکت ! بابر اور رضوان کا ایک اور عالمی ریکارڈ
اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے روہت شرما اور نیدر لینڈ کے فہیم نذیر کے پاس تھا جنہوں نے دو دو سنچریاں اسکور کی ہوئیں تھیں۔