Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز،رضوان نے بابراعظم کوپیچھے چھوڑدیا | زرائع نیوز

رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز،رضوان نے بابراعظم کوپیچھے چھوڑدیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر ایک بار پھر رواں سیزن میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم نے دوسرے ایلیمنیٹر کے دوران لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پیچھے چھوڑا تھا اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے تھے۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل 8 میں مجموعی طور پر 522 رنز اسکور کیے تاہم پی ایس ایل کے فائنل میں محمد رضوان ایک بار پھر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ رضوان اب تک 540 رنز بنا چکے ہیں۔

محمد رضوان پی ایس ایل کی تاریخ کے واحد بیٹر ہیں جنہوں نے3 سیزن میں 500 یا اس سے زائد رنز سکور کیے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر نے 2006 کے سیزن میں 500 رنز سکور کیے تھے جبکہ 2022 میں انہوں نے 546 رنز اسکور کیے تھے۔