Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم لندن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 28 کارکنان گرفتار، 5 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ‌ بھی شامل | زرائع نیوز

ایم کیو ایم لندن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 28 کارکنان گرفتار، 5 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ‌ بھی شامل

کورنگی میں ریلی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی جانب سے شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

شہر میں ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،ضلع کورنگی پولیس نے زمان ٹاؤن میں درج مقدمے میں اب تک 28 کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی جانب سے زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 10 سے 15 موٹر سائیکلوں پر سوار افراد نے ریلی نکالی اور ایم کیو ایم لندن کے حق میں نعرے بازی کی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا۔

گزشتہ روز سے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اب تک 28 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف تھانہ زمان ٹائون میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ زون پولیس نے بھی ایم کیو ایم لندن کے سرگرم کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے اور اب تک 5 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ویسٹ زون سے گرفتار سیاسی کارکنوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے، جو سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔

سیکیورٹی اداروں نے کورنگی ڈھائی نمبر تین نمبر اور کے ایریا میں چھاپے ایم کیو ایم لندن کی سرگرمیوں میں ملوث دس کارکنان کو حراست میں لیا جبکہ ملیر کالا بورڈ ، اورنگی ٹائون ، رنچھوڑ لائن ، عثمان آباد ، اور نیو کراچی میں بھی چھاپے مارے گئے۔

گرفتار ہونے والے 28 میں سے 15 کارکنان ایسے بھی ہیں جن پر شہر میں بانی ایم کیو ایم کی حمایت میں بینرز لگانے کا الزام ہے، گرفتار کارکنوں کے قبضے سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنان کو کے ایم سی کے تین افسران نے ایم کیو ایم لندن کے بینرز بنوانے کیلئے تین لاکھ روپے فراہم کیئے تھے جبکہ زیر حراست افراد کراچی میں سابق ٹاؤن ناظم لانڈھی اسماعیل قریشی سے بھی رابطے میں تھے۔

سرکاری حکام کا مؤقف ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطے رکھنے والے گروپ ایم کیو ایم لندن کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق کورنگی میں ایم کیو ایم لندن کی ریلی کے بعد سندھ حکومت نے آپریشن کلیئن اپ کرنے کی ہدایت جاری کردی، جس میں لندن سے تعلق نہ رکھنے والے نوجوانوں کیخلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہین۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی بے گناہ نوجوان کو گرفتار نہ کریں اور ایسی کارروائیوں میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کریں۔