کراچی کے نجی اسپتال میں تعینات وارڈ بوائے نے معذورمریضہ سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔
جیونیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ اپنی معذور اہلیہ کو طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال لائے جہاں وارڈ بوائے نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ اہلیہ کو ڈاکٹرز کے کہنے پر آئی سی یو میں داخل کیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اہل خانہ کو واپس بھیج دیا اور کہاکہ اسپتال انتظامیہ مریضہ کا خیال رکھےگی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ صبح اسپتال آنے پر اہلیہ کو روتا پایا تو پوچھنے پر انہوں نے بتایاکہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی اور ویڈیو میں نظر آنے والے ایک وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا۔
پرائیوٹ اسپتال کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مذکورہ وارڈ بوائے کو ملازمت سے فارغ کردے گی۔
