لاہور: ملک بھر میں 29 مارچ کو ہونے والے طلبہ مارچ کے حوالے سے متحرک نوجوانوں کے خلاف یونیورسٹی اتنظامیہ انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی۔
سماجی کارکن اور کامریڈ کے نام سے مشہور عمار علی جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ ’پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ یکجہتی مارچ کے آرگنائزر حسنین جمیل کی ایم فل کی ڈگری کینسل کردی جبکہ اس سے قبل بلوچستان میں طلبہ گروپس پر بھی پابندی عائد کی گئی‘۔
حسنین جمیل جامعہ پنجاب کے شعبہ سیاسیات کے طالب علم ہیں اور وہ ساتھیوں نے اپنے منفرد انداز سے نعرے لگا کر جذبات پیدا کرتے ہیں، حسنین دربوکا بجا کر احتجاج کا حسن مزید گہنا دیتے ہیں۔ حسنین جمیل نے سیاسیات (پالیٹیکل سائنس) میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی تھی جسے یونیورسٹی انتظامیہ نے منسوخ کردیا۔
مذکورہ طالب علم طلبہ حقوق کے لیے بنا کسی خوف کے کام کیا جس کی وجہ سے اُن کی ڈگری کینسل کی گئی۔ عمار یاسر نے اس بات کی تصدیق کی۔ اس سے قبل پروفیسر عمار جان نے بتایا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ مارچ کے لیے متحرک کردار ادا کرنے والے بچوں کو دھمکیاں دینے پر اتر آئی۔
After banning student groups in Balochistan, today we received news that one of our main organizers' degree has been cancelled by Punjab University.@HUSNAINJAMEEL is an Mphil student in Political Science & is working fearlessly for students' rights. Targeting him is proof that pic.twitter.com/TlBOciFIYH
— Ammar Ali Jan (@ammaralijan) November 27, 2019
خیال رہے کہ ملک بھر کے طلبہ 29 نومبر کو ”طلبہ یکجہتی مارچ” کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں طلبہ یونینز پر عائد پابندی کے خاتمے اور فیسوں میں کمی سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔
