Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان اور چین افغانستان کی تعمیرِ نو میں مدد کیلئے تیار | زرائع نیوز

پاکستان اور چین افغانستان کی تعمیرِ نو میں مدد کیلئے تیار

اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان افغانستان کی تعمیرِ نو میں مدد کے لئے تیار ہیں۔

چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا کہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پاکستان کی بہترین مہمان نوازی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا،اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو دورہ چین کی دعوت بھی دی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امید ہے کہ ہمارے دوستانہ تعلقات اور مذاکرات مستقبل میں جاری رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول نے آگاہ کیا ہے، پاکستان اور چین میں باہمی پروازیں نارمل ہوچکی ہیں، پاکستان اور چین میں پروازوں کی صورتحال کویڈ سے پہلے کی پوزیشن پر آچکی ہے، دونوں ممالک سی پیک پر پیشرفت پر مطمئن ہیں اور پاکستانی مصنوعات کے لیے چین کی مارکیٹ دستیاب ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے سہ فریقی مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک میں افغانستان کے معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کریں گے، پاکستان اور چین افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار ہیں، امید ہے افغانستان پڑوسیوں کے دہشت گردی خدشات کو سنجیدگی سے لے گا اور سہ فریقی مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

نیٹ نیوز/ مانیٹرنگ