Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکہ:لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ | زرائع نیوز

امریکہ:لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

نیویارک :امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا۔

زرائع کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس میں امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔

امریکی فوج کی جانب سے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کے لیے تھا ائیربیس کے قریب کھیتوں میں گرکر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ نے محفوظ طریقے سے طیارے سے انخلا کیا جسے مقامی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

جب کہ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔