سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ شام اور ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد ہر ایک کی طرف سے مناسب ردعمل کی ضرورت ہے۔
انھوں نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے ہم تمام فریقوں سے شام کے تمام علاقوں میں امداد کی آمد کو محفوظ بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔
ہم شام کے اندر تمام علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں جو بات چیت ہوئی اس کے مطابق ہم ہر ایک کو امداد فراہم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
