Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’ حکومت ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول پر دباؤ ڈال رہی ہے‘‘

’’ حکومت ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول پر دباؤ ڈال رہی ہے‘‘

ریاض: معروف بھارتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اُن کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے انٹرپول پر مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی سفارش پر انٹرپول نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے اقدامات شروع کردیے اور جلد انہیں گرفتار کر کے وطن واپس لایا جائے گا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اُن کے خلاف انتقامی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، اُن کے خلاف کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا اور نہ مستقبل میں ایسا ہونے کا امکان ہے۔

https://zaraye.com/zakir-nait-gets-saudi-nationality/

معروف مذہبی اسکالر نے دعویٰ کیا کہ انٹرپول نے بھارتی حکومت کی بھیجی جانے والی درخواست اس بار بھی مسترد کردی کیونکہ مودی حکومت کے پاس میرے خلاف شواہد نہیں ہیں، البتہ اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت میرے ریڈوارنٹ جاری کروانے کے لیے انٹرپول کو دباؤ میں لینے کی کوشش کررہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں آئی آر سی اور ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش ہورہی ہے، معروف مبلغ پر الزام پر الزام ہے کہ انہوں نے 1 ارب 93 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات بنائے اور بھارت کے مہنگے ترین علاقوں میں پرتعیش بنگلے خریدے۔

https://zaraye.com/court-orders-to-seized-properties-famous-islamic-scholar/