پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا

اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس کے مین گیٹ کے ساتھ جڑی سیکیورٹی مشین خراب ہوگئی جسے ارکان کے بیگز اور دیگر اشیاء کی اسکینگ کے لیے نصب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مشین کئی روز سے خراب ہے، سیکیورٹی حکام کی جانب سے توجہ دلائے جانے کے باوجود مشین کو ٹھیک نہیں کیاگیا، آنے اور جانے والے افراد کے بیگ صرف ہاتھوں سے ٹٹولنے یا روایتی چیک کے بعد انٹر کردیے جاتے ہیں۔

ہینڈ بیگز سمیت بزنس بریف کیسز کو چیک کرنے کا کوئی اور انتظام پارلیمنٹ کے مین گیٹ پر نصب نہیں ہے،تقریباً 10 دن سے زائد عرصہ گزر گیا اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس جاری ہیں، ایسے حالات میں مشین ٹھیک نہ ہوا انتہائی لاپرواہی ہے۔