Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
معمولی تلخ کلامی پر وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا.. ویڈیو

معمولی تلخ کلامی پر وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا.. ویڈیو

لاہور: پنجاب میں وکلا کے تشدد کے خلاف ججز ہڑتال پر چلے گئے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی ماتحت عدالتوں کے ججز صاحبان نے گزشتہ روز جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے پر عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔

ججز صاحبان عدالتوں سے اٹھ کر اپنے اپنے چیمبرز میں چلے گئے اور کارروائی کا بائیکاٹ کیا البتہ اہم مقدمات کی سماعت انہوں نے چیمبرز میں ہی کی جس کے باعث سائلین کو شدید کرب کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں دوران بحث معمولی تلخ کلامی کے بعد وکیل نے جج کے سر پر کرسی مار دی تھی جس کے باعث اُن کا سر پھڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ججز نے وکلا سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی جانب سے آئے روز ججز صاحبان کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور بات ججز کے گریبان پکڑنے سے بڑھ کر دھمکیوں اور تشدد تک چلی گئی ہے۔

جج سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ ایڈووکیٹ عمران منج کے خلاف کارروائی کے لیے سینئر سول جج نے میڈیکو لیگل بھی حاصل کر لیا ہے۔

https://www.facebook.com/HUMNewsPakistan/videos/481961462545266/