Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف میں پھڈا پڑ گیا، قریشی اور نااہل ترین کی ایک دوسرے پر گولہ باری | زرائع نیوز

تحریک انصاف میں پھڈا پڑ گیا، قریشی اور نااہل ترین کی ایک دوسرے پر گولہ باری

لاہور: تحریک انصاف کے رہنماؤں میں ایک بار پھر تنازع شدت اختیار کرگیا، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور نااہل جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی بے پناہ کاوشیں ہیں جن کا کل بھی معترف تھا اور آج بھی ہوں لیکن ان کے سرکاری اجلاسوں میں بیٹھنے پر مجھے تحفظات ہیں کیونکہ اسی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی پر تنقید کا موقع ملتا ہے۔

وفاقی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نوازشریف کو مجرم کہتے ہیں اُسی قانون کے تحت سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو بھی نااہل قرار دیا، اس لیے ہمیں انہیں بھی اسی پر پرکھنا ہوگا کیونکہ دونوں فیصلے ایک ہی عدالت سے آئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر جہانگیر ترین نے ردعمل دینے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا۔

انہوں نے خاموشی توڑی اور قریشی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں اپنی مرضی سے نہیں بلکہ ہر جگہ اور مٹینگ میں عمران خان کی مرضی اور خواہش سے شرکت کرتا ہوں، مجھے پاکستان کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ صرف ایک ہی شخص ہے جسے میں اپنا لیڈر تصور کرتا ہوں اور میں اُسی کو جوابدہ ہوں، اس کا نام عمران خان ہے۔

یاد رہے کہ انتخابات 2018 کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابات میں کامیابی کے بعد وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر بھی تحریک انصاف کے دونوں رہنما کھل کر آمنے سامنے آئے تھے۔

ایک موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی تسلیم کیا تھا کہ پارٹی میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی دو گروپ بن چکے ہیں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔