میئرکراچی کوخراج تحسین وزیراعظم اپنےارکان اسمبلی کےحال دل سےبےخبر۔
ماضی میں حکومتی وفاقی وزیر میئر کراچی کوپانی چورکاخطاب دےچکےہیں۔
گورنرکےسواسندھ حکومت کا کوئی نمائندہ افتتاحی تقریب میں موجودنہیں تھا۔
تجزیاتی رپورٹ:سیدمحبوب احمدچشتی
شہرقائدکاباغ ابن قاسم کا افتتاح وزیراعظم پاکستان پرمیئرکراچی وسیم اخترکاجادواثرکرگیا۔وزیراعظم پاکستان کی جانب سےخراج تحسین کےالفاظ سندھ حکومت کےساتھ تحریک انصاف ارکان اسمبلی کےلیئےباعث حیران وتشویش بن گیا۔ذرائع کےمطابق مئیر کراچی وسیم اختر کےلیئے واہ واہ خود ان کیلئے مسائل کا سبب بن سکتی ہے گزشتہ دنوں باغ ابن قاسم کے دوسری بار افتتاح کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مئیر کراچی وسیم اختر کو پارک کی تعمیر پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کئے جانے کے بعد جہاں تحریک انصاف سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے زیادہ اچھا نہیں سمجھا وہیں سندھ حکومت کی جانب سے بھی اس پر سخت ردعمل آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ پارک کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ کے علاوہ حکومت سندھ کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا ،مئیر کراچی وسیم اختر کی تعریف کو سندھ حکومت ہضم کر پائے گی یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی بھی اسے ہضم کرنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ یاد رہے کہ ایک وفاقی وزیر مئیر کراچی کو پانی چور تک کا خطاب دے چکے ہیں ،سندھ حکومت پہلے ہی بلدیاتی اداروں کی مالی طور پر مدد کرنے سے اجتناب برت رہی ہے اب مزید اس سلسلے میں سخت اقدامات ہوسکتے ہیں ممکن ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی اداروں سے منتخب بلدیاتی نمائندگان کا قصہ ہی تمام کر دے،بلدیاتی سیٹ اپ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کبھی بھی مطمئن نہیں رہی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اس کے دور حکومت میں بلدیاتی اداروں کو منتخب بلدیاتی نمائندگان کے بجائے بیوروکریسی کے ذریعے چلایا گیا سپریم کورٹ کا سخت دباؤ نہیں ہوتا تو ممکن تھا کہ سندھ وہ صوبہ ہوتا جہاں بلدیاتی انتخابات ہی نہ ہوتے فی الوقت مئیر کراچی وسیم اختر کو سندھ حکومت کی جانب سے سختی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی عہدیداران اور اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر مئیر کراچی کی بیجا تعریف سے خوش نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی بساط لپیٹ دی جائے تو بہتر ہے تاکہ کراچی سمیت سندھ کے ترقیاتی پروجیکٹس پر ان کا تسلط قائم رہے.ایم کیوایم پاکستان کی وفاقی حکومت سےمحبتیں وتعلقات برابری کی بنیادسےزیادہ مجبوری کی بنیادپراستوارکیئےجارہےہیں موجودہ صورتحال میں ایم کیوایم پاکستان کےپاس وفاقی حکومت کےساتھ بہترتعلقات کاآپشن وقت کی راگنی کہی جاسکتی ہےسندھ حکومت کوقابوکرنےکاطریقہ وفاقی حکومت کےپاس نیب کیصورت میں موجودہےاس لیئے وزیراعظم پاکستان کا میئرکراچی کےلیئےخراج تحسین ”قلب“کی اتھاہ گہرائیوں کےساتھ ہونہ کہ ”یوٹرن“ کی گہرائیوں کےساتھ ہو۔
