مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس آغا فیصل نے ایم کیوایم رہنما مصطفیٰ کمال کے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف شہری پرویز اختر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

درخواست گزارکاموقف تھا کہ مصطفیٰ کمال دو پارٹیوں کے بیک وقت ممبر ہیں مصطفیٰ کمال پی ایس پی کے چیئرمین ہیں اور کاغذات نامزدگی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے جمع کروائے لہذا انکے کاغذات نامزدگی مسترد کئےجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: