Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ میں امتحانات آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ ملتوی | زرائع نیوز

سندھ میں امتحانات آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ ملتوی

کراچی: شدید مخالفت کےبعد سندھ کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔

بورڈز کے چیئرمینز نے امتحانات آوٹ سورس کرنے کی مخالفت کردی، جس کےبعد فیصلہ اقدام کیا گیا، بورڈز چیئرمین نے بتایا کہ رواں سال بورڈز کو آوٹ سورس کرنا ممکن نہیں، آئندہ ماہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات شروع ہوں گے۔

ذرائع بورڈز اینڈ یونیورسٹیز کے مطابق تمام بورڈز نے فی الحال فیصلہ ملتوی کردیا تاہم آئندہ تعلیمی سال سے بورڈز کے امتحانات کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 8 تعلیمی بورڈز مستقل کنٹرولر اور 5 بورڈز مستقل چیئرمین سے محروم ہیں جبکہ سیکریٹری، آڈٹ افسران کی نشستیں بھی خالی ہیں اور اسٹاف کی بھی شدید قلت ہے۔