Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمران کی پالیسی پر نئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگا دیا, بلاول |

عمران کی پالیسی پر نئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگا دیا, بلاول

میونخ : وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پالیسی پر نئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔یہ بات وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی پالیسی دہشت گردوں کو خوش کرنے کی تھی، انہوں نے دہشت گردوں سے غیر مشروط مذاکرات کیے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپنی سر زمین پر ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے، افغانستان سے خطرات کے حل کے بغیر پاکستان میں سیکیوریٹی کا مسئلہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، نصف سے زائد تاریخ میں ملک فوج کے زیرِ کنٹرول رہا ہے، پاکستان اس وقت ٹرانزیشن کے وقت سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے ذریعے عمران خان کو ہٹایا گیا، پہلی مرتبہ پارلیمنٹ نے آئینی و جمہوری طریقے سے وزیرِ اعظم کو ہٹایا، وزیرِ اعظم کو ہٹانے کے معاملے پر فوج اور عدالت نے مداخلت نہیں کی۔ان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف نے یونیفارم میں عوام کے درمیان ماضی میں فوج کی سیاست میں مداخلت کا اعتراف کیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ عمل عوام، فوج اور ملک کے حق میں بہتر نہیں۔

لاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فوج کہے کہ وہ متنازع کردار کی آئینی کردار سے تبدیلی چاہتی ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے، اس کے برعکس ہماری اپوزیشن چاہتی ہے کہ فوج کو سیاست میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔