Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں ناکام | زرائع نیوز

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں ناکام

‏ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے اعتراف کیا کہ وہ برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ سے مزید شواہد تاحال نہیں مل سکے ۔
عدالت نے ایف آئی اے سے 28 مارچ تک شہادتیں مکمل ہونے کا تحریری بیان طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایم کیو ایم کے سینئر رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمہ کی سماعت کی ۔
ایف آئی اے حکام نے کیس سے متعلق برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے مہلت طلب کر رکھی تھی جو 20 مارچ کو ختم ہو گئی ۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ برطانیہ سے تاحال مزید شواہد موصول نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے شہادتیں مکمل ہونے کا تحریری بیان طلب کر لیا ۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کے شواہد مکمل ہونے کا بیان دیں گے جس پر سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی