Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گھریلو ملازمہ کی بچی بنگلے سے لاپتہ، 50 ہزار ادائیگی کے باوجود عدم بازیاب |

گھریلو ملازمہ کی بچی بنگلے سے لاپتہ، 50 ہزار ادائیگی کے باوجود عدم بازیاب

قیوم آباد گھریلو ملازمہ کی بچی جویریہ بنگلے سے لاپتہ، پچاس ہزار ادائیگی کے باوجود بازیاب نہ ہوسکی

مطالبہ میری بیٹی جویریہ جو کہ ڈیفینس راحت پارک کے سامنے ندی کی طرف ایک بنگلے میں کام کرتی تھی ایک ماہ پہلے کام پر گئی مگر واپس نہیں لوٹی سب جگہ ڈھونڈا سب جگہ رپورٹ کی مگر ابھی تک بیٹی کا کچھ پتا نہیں چلا مورخہ 01/09/2021 کو تھانہ ڈیفینس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے لیکن ابھی تک میری بچی کو بازیاب نہیں کرایا گیا جبکہ بنگلے میں لگے Cctv کیمروں میں آیا ہے کہ رقیہ نامی لڑکی جو کہ اس کے ساتھ بنگلے میں کام کرتی تھی اپنے ساتھ لے گئی ہے رقیہ کے گھر والے پچاس ہزار لینے کے بعد بھی میری بچی کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہے میری وزیراعلی سندھ گورنر سندھ چیف جسٹس صاحب سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔