Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اپنے قوم کے بچوں‌ کا خون بہتا نہیں‌ دیکھ سکتا، 6 فروری کو اہم اعلان کروں‌ گا، آفاق احمد | زرائع نیوز

اپنے قوم کے بچوں‌ کا خون بہتا نہیں‌ دیکھ سکتا، 6 فروری کو اہم اعلان کروں‌ گا، آفاق احمد

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ 6 فروری کو مزار قائد پر اہم اعلان کروں گا قوم پہنچنے کی تیاری کرے، انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ کا بے دریغ استعمال فوری طور پر روکا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آٖفاق احمد نے کہا کہ میں ہماری انتخابی مہم کے دوران ہم پر وار کیے جا رہے ہیںم میں اس الیکشن میں مطمئن ہوں کہ اس بار مہاجر قوم بڑی تعداد میں نکلے گی۔ جو پہلے کہا جا چکا ہے وہ عوام بھولی نہیں ہے، میں صرف 3 نکات پر بات کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے کارکن لڑ رہے ہیں اسلحہ کا زور بڑھ گیا ہے، جماعت اسلامی کے لوگوں پر فائر کیا گیا، میں نے کبھی خونریزی اور بدمعاشی کی ساسیت نہیں کی میں کبھی اپنے نوجوان کو مرتے نہیں دیکھ سکتا۔ اس الیکشن میں مہاجر عوام سے یقینی طور مطمئن ہوں کہ مہاجر نوجوان چاہیے ان کا تعلق متحدہ پاکستان سے ہو یا متحدہ لندن جنہوں نے کبھی مہاجر نظری یا جئے مہاجر کا نعرہ لگایا ہے اور کبھی بھی مہاجر نام پر کام کیا ہے وہ آج ان حالات میں جبکہ غیر مرعی قوتیں باقاعدہ اس بات کے دعوے کررہے ہیں کہ مہاجر نام اور مہاجر شناخت پر کسی کو اسمبلی میں پہنچنے نہیں دینگے اور اس ردِعمل کے نتیجے میں مہاجر عوام صرف مہاجرنظریے پر ووٹ ڈالے گے اور اسہی خوف سے طاقت کی کھلی چھوٹ دی ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکے۔

آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ آپس میں دست و گریباں ہوکر عوام کو بے وقوف بنانے اور مہاجر نوجوانوں کا خون بہانے کے بجائے عوام کو بتائیں کہ انکا پیپلز پارٹی سے کیا سیاسی تعلق ہے اور اگر پیپلز پارٹی اتنی بری ہے تو اعلان کرے کہ مستقبل میں کبھی کوئی اتحاد نہیں کرینگے مہاجر ووٹ حاصل کرنے کیلئے ڈھونگ کرنے کی ضروری نہیں۔

آفاق احمد نے کہا کہ اندرونِ و بیرونِ مہاجر نظریے سے جڑے قائدین سے مشاورت کررہا ہوں 6 فروری کو مزار قائد پر اہم اعلان کرونگا، قوم مزار قائد پہنچنے کی تیاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ میری قوم کے بچوں کو خود بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر آگ میں دھکیلا جارہا ہے، میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ قتل عام کا سلسلہ چلتا رہا تو اس کی ذمہ داری اداروں کے اُن لوگوں پر عائد ہوگی جو متحدہ کی انتخابی مہم کی سرپرستی کررہے ہیں۔