لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا. عدالت نے عذیر بلوچ کی جانب سے بریت کی درخواست منظور کرلی۔ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف ہنگامہ آرائی،بلوہ جلاو گھیروا اور گاڑیوں پر پتھراؤ کا الزام تھا۔ ملزمان کے خلاف کلری تھانے میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کیس میں تین ملزمان طارق سیاپا،عمر کچھی اور سعید پٹھان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
عزیر بلوچ کو دو گواہان نے پہچاننے سے انکار کیا جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے اُسے بری کردیا۔ دو میں سے ایک مقدمہ کلری تھانے پر حملے کا تھا۔ عذیر بلوچ اب تک 12 مقدمات میں بری ہوچکا ہے ۔