پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نئے پراجیکٹ کے ساتھ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

قومی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ اور وائٹ الگ الگ کیٹگری میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو بھی منظور کرلیا گیا۔ پی سی بی ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کی اطلاعات ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس چار گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے اہم معاملات کا جائزہ لیاگیا

قومی مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی بورڈ اراکین نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

بورڈ اراکین نے طوبیٰ حسن کی کارکردگی سمیت قومی ٹیم کی پرفارمنس کو سراہنے کے ساتھ ویمنز ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورہ پاکستان پر بورڈ اراکین کو بریفنگ دی گئی۔

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکے اسٹرکچر اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی ، چیف ایگزیکٹیو اور چیف فنانشل آفیسر نے اپنی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے شرکت کی ۔ملک اسدعلی خان ،عاصم واجد، عالیہ ظفر ،عارف سعید اور جاوید قریشی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کل صبح پریس کانفرنس میں اجلاس کی باضابطہ طور پر تفصیلات سے شئیر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: