Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی: لاپتہ نوجوانوں کی عدم بازیابی، جیل بھرو تحریک کا اعلان | زرائع نیوز

کراچی: لاپتہ نوجوانوں کی عدم بازیابی، جیل بھرو تحریک کا اعلان

کراچی: شیعہ علماء نے لاپتہ نوجوانوں کی عدم بازیابی پر جمعہ 6 اکتوبر سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

شیعہ مذہبی اسکالر علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ ہم نے بارہا ریاست اور اداروں کے سامنے لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا جس پر ہر بار اسے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی مگر نوجوان دو سال سے لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو امن کی تاکیدیں کرتے کرتے تھک گئے، عاشورہ پر ہمیں یہ معاملہ اٹھانے کے لیے منع کیا گیا تو ہم خاموش رہے مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

حسن ظفر نقویٰ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ ذہنی مریض بن چکے ہیں، ایک نوجوان کی بیوی کو اداروں کے لوگوں نے بولا کہ اپنے شوہر کو ایدھی، چھیپا اور سرکاری اسپتالوں کے مردہ خانوں میں تلاش کرو، تین بچوں کی ماں ماری ماری پھری اور اب وہ پاگل ہوچکی ہے۔

مذہبی اسکالر نے اداروں سے مطالبہ کیا کہ جمعے کو کھارادر میں سب سے پہلے میں گرفتاری پیش کروں گا، آپ مجھے لاپتہ نوجوانوں کے ساتھ زندان میں ڈال دیجئے گا تاکہ مجھے اپنے بچوں کا معلوم ہو۔

حسن ظفر کے مطابق شیعہ برادری کے 100 سے زائد نوجوان گزشتہ دو برسوں کے درمیان لاپتہ کردیے گئے۔