Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم کی قیادت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کی قیادت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری

کراچی: سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کو سانحہ 12 مئی کی تحقیقات مکمل کرکے دو ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کراچی میں سانحہ 12مئی میں ملوث کرداروں اور ان کے کنکشن کی تحقیقات کرے گی۔

جے آ ئی ٹی اس مقدمے کی اے کلاس میں شامل افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرے گی۔

جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جے آ ئی ٹی میں آئی ایس آئی، انٹلیجنس بیورو، ملٹری انٹیلیجنس، رینجرز، سی ٹی ڈی، کرائم برانچ کے حکام شامل ہونگے۔