کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین مہینے کی توسیع دے دی، اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی،خصوصی اختیارات میں توسیع 8 اکتوبر 2018 سے کی گئی جس کی معیاد 5 جنوری 2019 تک ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سفارش کی تھی۔
