انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کی جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔
کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان بھی عدالت کے روبرو حاضر ہوئے،انہوں نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے انہیں مفرور ملزمان سے متعلق 31 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کی آخری دی اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
