Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سعد رفیق کی عدالتی فیصلے پر تنقید | زرائع نیوز

سعد رفیق کی عدالتی فیصلے پر تنقید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہبنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔

انہوں نے لاہور میں وزیر داخلہ راناثناء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اسمبلیوں کی تحلیل چاہتے ہیں، گورنر نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کو کہا مگر انہوں نے نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے گورنر کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،گزشتہ روز کے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی خلا موجود ہے، پرویز الہٰی کو عدالت نے سویٹ آپشن دیا کہ اگر چاہے تو ووٹ لیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں بچوں کا کھیل نہیں ،جب چاہے بنادیا اور چاہا تو توڑ دیا۔ہم سمجھتے ہیں کل کے فیصلے میں سقم موجود ہے۔