Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی اے کا غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کا اعلان، تصدیق کروانے کا طریقہ کار | زرائع نیوز

پی ٹی اے کا غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کا اعلان، تصدیق کروانے کا طریقہ کار

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی (پی ٹی اے) نے بغیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو 20 اکتوبر کے بعد بند کرنے کا اعلان کردیا۔ صارفین اپنے موبائل کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 اکتوبر کے بعد بھی جو صارفین اپنے فون کی تصدیق نہیں کرائیں گے تو ان کے فونز بند کر دیے جائیں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے ہی موبائل فون کے ڈیوائسز کے اوریجنل ہونے کی تصدیق کی جا سکے گی۔  موبائل صارف اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ایٹ فور ایٹ فور(8484) پر بھیج کر اپنے ڈیوائس کی تصدیق کر سکتا ہے۔


آن لائن رجسٹریشن: https://dirbs.pta.gov.pk/

اینڈرائیڈ موبائل ایپ: https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.dirbs.dvspublic


موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر موبائل فون سےاسٹار ہیش زیرو سکس ہیش (#06#*) ڈائل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ موبائل ڈیوائسز کی تصدیق پی ٹی اے کی ویب سائٹ سے بھی کی جاسکتی ہے جبکہ گوگل پلے سے اپنے موبائل کی تصدیق کے لیے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

اگر تصدیق کے بعد پہلا رزلٹ IMEI Compliant آتا ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کا موبائل پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے اور 20 اکتوبر کے بعد بلاک نہیں ہوگا۔

اگر رزلٹ Valid IMEI آتا ہے، تو آپ کو اپنا موبائل پی ٹی اے سے رجسٹر کرانا پڑے گا ورنہ فون بلاک ہو جائے گا۔

اگر رزلٹ Invalid IMEI آتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ جعلی/ٹیمپر شدہ موبائل استعمال کر رہے ہیں، اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی اور یہ 20 اکتوبر کے بعد بلاک ہو جائے گا۔