کراچی، رینجرز چوکی نذر آتش کرنے والے بزرگ بیٹے سمیت گرفتار

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایسٹ زون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارع فیصل کے قریب سندھ رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے گلستان جوہر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالحمید اور حزیفہ کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار دونوں باپ بیٹے گلستان جوہر بلاک 13 کے رہائشی ہیں ، با پ رینجرز چوکی جلاتا رہا بیٹا ویڈیو بناتا رہا ، رینجرز چوکی اور املاک کو جلانے والے عناصر کے مقدمہ درج ہوا تھا جس میں ان دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

مقدمہ دہشت گردی اور دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ، گرفتار ملزم عبدالحمید کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم عبدالحمید چوکی جلانے کے بعد فوج کی اعلی قیادت کو للکارتا رہا۔

گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں ملزم کا کہنا ہے کہ میرا نام عبد الحمید ہے 9 مئی کو شارع فیصل پر رینجرز چوکی جلائی تھی ، پی ٹی آئی کی قیادت کے اکسانے پر جلاو گھیراو کیا تھا،میں نے آرمی کی قیادت کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی، میرے کہنے پر میری ویڈیو میرے بیٹے حذیفہ نے بنائی تھی،میرے ہی کہنے پر ویڈیو کو وائرل بھی کیا گیا،میں اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor