اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے 2 اراکین اسمبلی کی گاڑیوں پر حملے

اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دو اراکین قومی اسمبلی کی گاڑیوں پر شرپسند عناصر نے حملے کئے، جس پر کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے مذمت کی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے حق پرست ارکان قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر 12 مئی 2023 بروز جمعہ کی رات اسلام آباد میں شرپسندوں کا جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کے حملے سے حق پرست ارکان قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ حملہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے و فاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ سے رابطہ کیا اور حق پرست ارکان قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر شرپسندوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی کی فی الفور حفاظت کا بندوبست کریں اور حق پرست اراکین اسمبلی پر حملے میں ملوث عناصر کوفی الفور گرفتار و بے نقاب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: