Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لندن میں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ، وطن واپسی سے متعلق مشاورت | زرائع نیوز

لندن میں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ، وطن واپسی سے متعلق مشاورت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے غور شروع کردیا،مریم نواز نے وطن واپسی کیلئے بتایا کہ وطن واپسی کی تاریخ فائنل ہوتے ہی بتا دوں گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں حسین نواز کے دفتر میں پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر نائب صدر مریم نواز، رانا ثناء اللہ، پرویزرشید اور جاوید لطیف ودیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق غور کیا گیا۔چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ وطن واپسی کی تاریخ فائنل ہوتے ہی بتا دوں گی۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی بلکہ عام انتخابات میں جائے گی، دو مہینے کے الیکشن میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس بار عمران خان کا پٹا کھول دیں گے۔