Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
راؤ انوار کی رہائی میں‌ صرف ایک قدم کی دوری zaraye news

راؤ انوار کی رہائی میں‌ صرف ایک قدم کی دوری

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیزمواد رکھنےسے متعلق کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی پروٹوکول میں بغیر ہتھکڑیوں کے اے ٹی سی پہنچے جہاں پہلے ہی اعلیٰ اور تفتیشی افسران اُن کے منتظر تھے۔

راؤ انوار کے وکلاء اور میڈیا نمائندگان بھی مرکزی ملزم کا اتنظار کررہے تھے، بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں راؤ انوار کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کو عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

راؤ انوار کی اس سے قبل بھی عدالت نے ضمانت منظور کی تھی اور 10 لاکھ روپے زرضمانت کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا لیکن غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ضمانت نہ ہونے کے باعث انہیں رہائی نہیں مل سکی تھی۔

اب سابق ایس ایس پی ملیر کو ایک مقدمے میں ضمانت ملنی لازمی ہے جس کے بعد وہ رہا ہوجائیں گے اور ایک ماہ کے بعد دوبارہ اپنے عہدے پر بحال ہوجائیں گے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔