Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کروڑوں‌ کی کرپشن، میئر کراچی اور سراج درانی کے گرد گھیرا تنگ | زرائع نیوز

کروڑوں‌ کی کرپشن، میئر کراچی اور سراج درانی کے گرد گھیرا تنگ

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور آغا سراج درانی اور میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب کراچی نے مختلف کیسوں میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، میئر کراچی وسیم اختر اور کے ایم سی افسران کے خلاف انکوائری ہوگی جبکہ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف تین انکوائریز کا حکم دیا گیا ہے۔

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور ایم پی اے ہاسٹل، سندھ اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔

ڈی جی نیب نے کراچی کو جاری 36 ارب کے فنڈ میں کرپشن کی انکوائری کا حکم دیا ہے، میئر کراچی وسیم اختر اور کے ایم سی افسران کے خلاف انکوائری ہوگی۔

نیب ذرائع کے مطابق 2015 سے 2018 تک کراچی کے ترقیاتی اخراجات زیادہ دکھائے گئے جبکہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف بھی انکوائری ہوگی، افتخار قائم خانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات ہوں گی۔

نیب نے ایس ایس پی فرید جان سرہندی کے خلاف بھی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے، ان پر پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

دوسری جانب فاروق ستار نے نیب کی جانب سے میئر کراچی کو طلب کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ پی آئی بی اور بہادرآباد تنازع کے دوران فاروق ستار نے وسیم اختر پر کروڑوں روپے کھانے کا الزام عائد کیا تھا اور حساب بھی مانگا تھا، البتہ معاملات حل ہوجانے کے بعد وہ اپنے الزامات سے دستبردار ہوگئے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔