Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لندن:‌ بانی ایم کیو ایم کو بڑا دھچکا، ہزاروں‌ فالورز سے اچانک رابطہ ختم | زرائع نیوز بانی متحدہ الطاف حسین

لندن:‌ بانی ایم کیو ایم کو بڑا دھچکا، ہزاروں‌ فالورز سے اچانک رابطہ ختم

لندن: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے مسلسل رپورٹ ہونے کے بعد بانی ایم کیو ایم کا اکاؤنٹ بند کردیا۔

لندن ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بانی ایم کیو ایم کا نیا اکاؤنٹ بنادیا گیا، رابطہ کمیٹی نے اس ضمن میں ایک اعلامیہ بھی جاری کیا۔

خیال رہے کہ بانی ایم کیو ایم نے دو ماہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انٹری دی تھی، اس دوران انہوں نے کارکنان کے نام پیغام اور ملکی صورتحال پر پریس ریلیز اور بیانات بھی جاری کیے۔

بانی ایم کیو ایم کے معطل ہونے والے اکاؤنٹ پر تقریباً 8 ہزار کے قریب فالورز تھے، نیا اکاؤنٹ گزشتہ روز بنایا گیا جس میں کارکنان سے اپیل کی گئی کہ وہ اسے فالو کریں تاکہ مستقبل کی پالیسی سے واقف رہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔